0
Sunday 10 Jan 2021 23:43

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں جن کی ریکٹرسکیل پر شدت کم رہی تاہم زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.1 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مغرب میں 195 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔
خبر کا کوڈ : 909367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش