0
Sunday 10 Jan 2021 23:49

کراچی، گرین لائن منصوبہ اک خواب بن گیا، تبدیلی سرکار بھی تذبذب کا شکار

کراچی، گرین لائن منصوبہ اک خواب بن گیا، تبدیلی سرکار بھی تذبذب کا شکار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گرین لائن کا منصوبہ خواب بن گیا ہے، بس چلنے کے حوالے سے حکومت تذبذب کا شکار ہے، دو وفاقی وزراء نے منصوبہ مکمل ہونے کی الگ الگ تاریخیں دے دیں۔ فروری 2016ء میں شروع ہونے والے منصوبے کو گزشتہ حکومت نے ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ چار سال بعد بھی مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس حوالے سے تبدیلی سرکار بھی تذبذب کا شکار نظر آرہی ہے۔

ایک وفاقی وزیر نے جون اور دوسرے نے جولائی اگست میں تکمیل کا عندیہ دے دیا۔ منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ گرین لائن بس اسی سال جون میں چلے گی لیکن دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے گرین لائن کا منصوبہ جولائی یا اگست مکمل ہوگا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز نے فروری 2016ء میں شہر قائد میں گرین لائن بس کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 909368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش