QR CodeQR Code

بجلی کی بحالی کا کام جاری، آدھے سے زیادہ خیبرپختونخوا اب بھی بجلی سے محروم

11 Jan 2021 00:01

ترجمان پیسکو شوکت افضل کے مطابق باقی فیڈرز سے بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجالی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جبکہ گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی بحالی پر کام جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں گزشتہ شب ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد خیبرپختونخوا کے 41 فی صد علاقوں کے فیڈرز سے بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مرحلہ وار بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  اب تک صوبے کے بڑے 27 میں سے 23 اسپتالوں کو بجلی کی فراہمی بحال کی گئی ہے۔ ترجمان پیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ صارفین زیادہ لوڈ کا استعمال نہ کریں تاکہ سسٹم اوور لوڈ نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 909370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909370/بجلی-کی-بحالی-کا-کام-جاری-ا-دھے-سے-زیادہ-خیبرپختونخوا-اب-بھی-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org