0
Monday 11 Jan 2021 00:13

پاراچنار، آئی ایس او کے زیر انتظام ایجوکیشنل سیمینار کا انعقاد

پاراچنار، آئی ایس او کے زیر انتظام ایجوکیشنل سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ سمارٹ سکول پاراچنار میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن پشاور یونیورسٹی یونٹ کے زیر انتظام ایجوکیشنل سیمینار منعقد ہوا، اس سیمینار میں ضلع کرم سے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مرتضیٰ حسین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابرار حسین نے چائنہ میں سکالرشپ کے بارے میں طلباء کو آگاہ کیا کہ وہ کس طریقے سے بیرون ممالک میں سکالر شپ پر داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس موقع پر طلباء نے بھی اپنے تجربات شیئر کئے۔
خبر کا کوڈ : 909372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش