QR CodeQR Code

ونٹر میڈیا سپورٹس گالا کا آغاز، معاون خصوصی کامران بنگش نے افتتاح کیا

10 Jan 2021 21:05

مرحلے میں سکواش، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس، فٹسال، آرچری، ووڈ بال، رسہ کشی اور سائیکلنگ کے مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔ گالا میں پشاور کے 150 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سپورٹس رائٹرز کے زیر اہتمام بڑا گالا منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 18 ایونٹس کرائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ونٹر میڈیا سپورٹس گالا کا دوسرا مرحلہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گیا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ کامران خان بنگش نے افتتاح کیا، پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، سیکرٹری عمران بخاری، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد، سیکرٹری عمران یوسفزئی، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر تحسین اللہ، چیئرمین سپورٹس کمیٹی عظمت اللہ اور دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مرحلے میں سکواش، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس، فٹسال، آرچری، ووڈ بال، رسہ کشی اور سائیکلنگ کے مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔ گالا میں پشاور کے 150 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سپورٹس رائٹرز کے زیر اہتمام بڑا گالا منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 18 ایونٹس کرائے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 909375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909375/ونٹر-میڈیا-سپورٹس-گالا-کا-ا-غاز-معاون-خصوصی-کامران-بنگش-نے-افتتاح-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org