0
Monday 11 Jan 2021 08:40

امریکی پولیس کا دہرا معیار، سیاہ فاموں پر قہر بن کو ٹوٹنے والے اہلکار گوروں کے سامنے بھیگی بلی بن گئے

امریکی پولیس کا دہرا معیار، سیاہ فاموں پر قہر بن کو ٹوٹنے والے اہلکار گوروں کے سامنے بھیگی بلی بن گئے
اسلام ٹائمز۔ جمہوریت کا نام نہاد علمبردار ملک امریکا میں اکیسویں صدر بھی گورے اور کالے کا فرق نہ مٹا سکے۔ جو پولیس اہلکار سیاہ فام مظاہرین پر قہر بن کو ٹوٹنے پڑتے تھے، گورے مظاہرین کے سامنے بھیگی بلی بن گئے، پوری دنیا میں امریکی پولیس کے دہرے معیار پر بحث چھڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں غلامی کے خاتمے کو ڈیڑھ سو سال گزر گئے، لیکن امریکی سیاہ فام آج بھی گوروں کے برابر حقوق سے محروم ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال امریکی کانگریس پر بلوائیوں کے حملے میں سامنے آئی۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے اکسانے پر سفید فام مظاہرین کپیٹل ہل کی جانب بڑھے تو امریکی پولیس ان کا راستہ روکنے کے بجائے مبینہ طور پر معاونت کرتی رہی۔ سفید فام مظاہرین امریکی کی حساس ترین عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ کپیٹل ہل کی دیوار پھلانگ گئے دوران اجلاس ایوان میں گھس گئے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ چند ماہ پہلے سیاہ فام امریکیوں نے اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آئے تو یہی پولیس تشدد اور ظلم و بربریت کی مثالیں قائم کی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گورے مظاہرین اور سیاہ فاموں کے ساتھ امریکی پولیس کے رویے سے امریکا کے نام نہاد جمہوری نظام کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 909398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش