0
Monday 11 Jan 2021 08:52

ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے sysnet کے ساتھ معاہدہ

ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے sysnet کے ساتھ معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مستحکم پاکستان کیلئے ڈیجیٹل شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر قیادت موجودہ حکومت اس شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے دورے پر کیا جہاں وہ ٹیلی کام فاؤنڈیشن کی تقریب ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ ٹیلی کام فاؤنڈیشن آمد پر مینجنگ ڈائریکٹر سید زوما محی الدین نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

تقریب کے دوران ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کیلئے sysnet پاکستان پرائیوٹ لیمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی کی صنعت کو ڈیجیٹل منصوبوں، تحقیق، جدت اور دیگر کئی ذرائع مدد فرام کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل شعبے کی ترقی اور اس حوالے سے ملک کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹیلی کام فاؤنڈیشن اور sysnet کے مابین یہ معاہدہ پسماندہ علاقوں کی ترقی، تعلیم وتربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں نہایت سودمند ثابت ہوگا۔ معاہدے پر دستخط کے بعد وفاقی وزیر نے ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے پر کام کرنے والی کئی اہم شخصیات کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس پیش کئے۔ تقریب کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونی کیشن سے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، ٹیلی کام فاؤنڈیشن کی ذیلی کمپنیوں پاک ڈیٹا کام اور ٹی ایف پائپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ٹیلی کام فاؤنڈیشن، sysnet پاکستان پرائیوٹ لیمیٹڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر نے نیا ڈیجیٹل ماسٹر پلان پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے اس پلان کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی فلاح کیلئے کام کیا جا سکتا ہے جو حکومت پاکستان خصوصاً وزارت آئی ٹی کا وژن ہے۔ اس پلان میں پاکستان کے دیہی علاقوں میں نئے سکولز کی تعمیر، آئی سی ٹی ہیومین ریسوس میں توسیع، تعمیراتی شعبے کی ترقی، آلودگی سے پاک توانائی کے منصوبے اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی تعمیر شامل ہے جن کا قیام ڈیجیٹل مراحل سے لایا جائے گا۔ Sysnet کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نصیر اختر نے تقریب کے دوران اپنی کمپنی کی ڈیجیٹل خدمات سے سامعین کو آگاہ کیا اور کہا کہ ٹیلی کام فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 909401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش