QR CodeQR Code

چینی قونصلیٹ حملے کیس، 5 ملزمان پر فرد جرم عائد

11 Jan 2021 10:01

ملزمان کا صحت جرم سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث پانچ دہشتگردوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کالعدم بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان کا صحت جرم سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ ملزمان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں۔  عدالت کا آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ہلاک دہشتگردوں کو سہولت  فراہم کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 909410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909410/چینی-قونصلیٹ-حملے-کیس-5-ملزمان-پر-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org