0
Monday 11 Jan 2021 10:34

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا کو شکست دیدی، ذمہ داریاں سنبھال لیں

ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا کو شکست دیدی، ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کورونا وائرس کو شکست دیدی۔ عثمان بزدار کا ٹیسٹ منفی آنے پر انہوں نے ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے لاہور میں صفائی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس بلا لیا ہے۔ اجلاس میں صفائی کی صورتحال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، فلاح عامہ کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، پائیدار ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے، عوام اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، وطن عزیز کو آگے لے جانے کیلئے مزید محنت اور عزم سے کام جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 909415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
میچ شروع
25 Jan 2021
ہماری پیشکش