QR CodeQR Code

محمد عباس آئی ایس او پاکستان کے جنرل سیکرٹری منتخب

11 Jan 2021 18:31

مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گی۔ اجلاس میں دیگر اراکین کی منظوری کا عمل کل تک مکمل کر لیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس لاہور میں جاری ہے۔ اجلاس کے دوسرے دن مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے نئے سال کیلئے نامزد کابینہ کے اراکین کیساتھ اراکین عاملہ نے بحث و تمحیص کی۔ اجلاس کے پہلے روز نئے مرکزی جنرل سیکرٹری کیلئے اراکین عاملہ نے کثرت رائے سے محمد عباس کی منظوری دی جبکہ نائب صدر کیلئے حسن عارف کو منتخب کر لیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری دانش نقوی ہوں گے جبکہ فخر عباس فنانس سیکرٹری اور غازی رضا مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

اس موقع مرکزی سیکرٹری جنرل محمد عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گی۔ اجلاس میں دیگر اراکین کی منظوری کا عمل کل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ مرکزی عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینیئرز کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ اجلاس میں سالانہ پروگرام کی منظوری بھی لی جائے گی۔ جس پر ڈویژن عملدرآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی فعالیت پر خصوصی بحث کے علاوہ دوسرے اجلاس کے مقام و تاریخ کا بھی تعین کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 909416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909416/محمد-عباس-ا-ئی-ایس-او-پاکستان-کے-جنرل-سیکرٹری-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org