QR CodeQR Code

کسی بھی ویکسین کی افادیت پر کم سے کم ایک سال تک نگرانی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

11 Jan 2021 13:29

نجی ٹی وی کے مطابق کووڈ-19 پر سائنسی ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کو کم از کم 75 فیصد آبادی کو قطرے پلانے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو توقع ہے کہ ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے مزید راہیں کھل جائیں گی اور مارچ کے آخر تک ویکسین کی افادیت کے بارے میں تھوڑی معلومات بھی مل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ قابل اعتماد ویکسین تیار کرنے میں چھ سے آٹھ سال لگتے ہیں اور فی الحال دستیاب ویکسینیں صرف چھ سے آٹھ مہینوں میں تیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تیار کی جانے والی کسی بھی ویکسین کی افادیت پر کم سے کم ایک سال تک نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ یقین کے ساتھ کچھ بھی کہا جاسکے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دیگر کئی بین الاقوامی کمپنیوں سے بھی مزید ویکسین کے حصول کے لیے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس حفاظتی ٹیکے لگانے کا ایک مؤثر پروگرام کولڈ چین ہے اور مطلوبہ درجہ حرارت ہر ویکسین کی شیشی کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔ کووڈ-19 پر سائنسی ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کو کم از کم 75 فیصد آبادی کو قطرے پلانے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 909459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909459/کسی-بھی-ویکسین-کی-افادیت-پر-کم-سے-ایک-سال-تک-نگرانی-ضرورت-ہے-ڈاکٹر-نوشین-حامد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org