0
Monday 11 Jan 2021 13:47

شیخ رشید اپنے وعدے پرقائم رہیں، ہم 19 جنوری کو آرہے ہیں، عبدالغفور حیدری

شیخ رشید اپنے وعدے پرقائم رہیں، ہم 19 جنوری کو آرہے ہیں، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید اپنے وعدے پرقائم رہیں، ہم 19 جنوری کو آ رہے ہیں، راستے نہ روکیں، اجتماع بڑا ہوگیا تو اسی وقت دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پہلے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں جارہی ہے، اس سے کیسے اخذ کرلیا کہ کمزور ہورہی ہے، حکمران پی ڈی ایم کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی بوکھلاہٹ چھپانے کیلئے اب پروپیگنڈے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں چمگادڑ بیٹھے ہیں، پوری قوم سراپا احتجاج ہے اسکے باوجود وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتے، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 909463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش