0
Monday 11 Jan 2021 14:07

سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی جگہ تبدیل کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی جگہ تبدیل کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل کردی گئی ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل ہو گئی ہے، جلسہ اب مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک کے بجائے جی ٹی روڈ پر ہوگا۔ جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ظفر پارک میں جگہ کم پڑنے کا خدشہ ہے، اس لیے جلسہ گاہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی جگہ تبدیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین بم پروف کنٹینر سےخطاب کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بم پروف کنٹینر ظفر پارک میں داخل نہیں ہو سکتا اس لیے جی ٹی روڈ پر جلسہ ہوگا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 909466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش