0
Monday 11 Jan 2021 14:19

مالاکنڈ، بٹ خیلہ ظفر پارک میں جلسہ منسوخی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مالاکنڈ، بٹ خیلہ ظفر پارک میں جلسہ منسوخی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ ظفر پارک میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندر جلسہ گاہ کے معاملے پر اختلافات تھے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں جلسہ منسوخ ہو گیا ہے، ظفر پارک میں جگہ کم پڑنے کا خدشہ ہے، جی ٹی روڈ پر پاورشو ہوگا۔ مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ ظفر پارک سے کرسیاں ہٹائی جا رہی ہیں، مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں مین جی ٹی روڈ پر جمع ہونگی۔ ریلی سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو ،امیر مقام خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندر جلسہ گاہ کے معاملے پر اختلافات تھے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے ظفر پارک میں جلسہ منسوخی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی، جلسے کے میزبان ہمایوں خان اور جے یو آئی رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ہمایوں خان اپنا موبائل فون بند کرکے جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی ریلی کا آغاز شیرگڑھ بارڈر سے ہوگا، اس دوران ان کا سخاکوٹ، درگئی بازار، درگئی پھاٹک، مالاکنڈ ٹاپ، پیران، گل اینگس اور بٹ خیلہ بازار پر استقبال ہوگا، ان کے استقبال کیلئے مالاکنڈ میں جشن کا سماں ہے، جگہ جگہ کیمپس لگا دیئے گیے ہیں، بلاول بھٹو سخاکوٹ، درگئی پھاٹک، بٹ خیلہ بازارمیں خطاب کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 909467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش