QR CodeQR Code

حسن ابدال میں شاہیہ ٹال پلازہ کے قریب وین اور کار کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق

11 Jan 2021 14:32

جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شوکت، 18 سالہ فراز اور اظہر شامل ہیں۔ حادثے کا شکار وین ہری پور سے راولپنڈی اور کار حسن ابدال سے ہری پور جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


اسلام ٹائمز۔ اٹک کے علاقہ حسن ابدال میں شاہیہ ٹال پلازہ کے قریب وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ افراد زخمی ہوگئے۔ اٹک کے علاقہ حسن ابدال میں شاہیہ کے قریب وین اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 عملہ نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شوکت، 18 سالہ فراز اور اظہر شامل ہیں۔ حادثے کا شکار وین ہری پور سے راولپنڈی اور کار حسن ابدال سے ہری پور جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
 


خبر کا کوڈ: 909469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909469/حسن-ابدال-میں-شاہیہ-ٹال-پلازہ-کے-قریب-وین-اور-کار-کی-ٹکر-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org