QR CodeQR Code

پوری قوم نے دیکھا کہ وزارت خارجہ کے لیے عام انسان ٹشو پیپر ہے، ڈاکٹر فوزیہ

11 Jan 2021 15:27

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ قوم کی بیٹی ہے، یہ پاکستان کی عزت اور وقار کا معاملہ ہے، جس جیل میں عافیہ کو رکھا ہے اس میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے، اس جیل میں جتنے بھی فارنرز تھے ان کے ممالک نے اپنے قیدیوں کو اپنے ملک بلا لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کو عدالت کا پاس ہی نہیں ہے، پوری قوم نے دیکھا کہ وزارت خارجہ کے لیے عام انسان ٹشو پیپر ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست پر سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ مشکور ہوں عدالت کی کہ انہوں نے معاملے کی سنگینی کو سمجھاہے اور نوٹس لیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ قوم کی بیٹی ہے، یہ پاکستان کی عزت اور وقار کا معاملہ ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ جس جیل میں عافیہ کو رکھا ہے اس میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے، اس جیل میں جتنے بھی فارنرز تھے ان کے ممالک نے اپنے قیدیوں کو اپنے ملک بلا لیا ہے، ہمیں یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار کیس لگا تھا تب عافیہ سے بات ہوئی تھی،4 سال کے بعد اب تک کوئی ملاقات اور بات نہیں ہوئی، حکومت کو چاہیے تعاون کرے۔


خبر کا کوڈ: 909480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909480/پوری-قوم-نے-دیکھا-کہ-وزارت-خارجہ-کے-لیے-عام-انسان-ٹشو-پیپر-ہے-ڈاکٹر-فوزیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org