QR CodeQR Code

لاہور پولیس میں مخبری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

11 Jan 2021 15:32

ذرائع کے مطابق سی سی پی او آفس میں جرائم پیشہ افراد کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انفارمیشن اکٹھی کی جائیں گی، جس کیلئےٹرپل ون نام کا ایک سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ تھانہ اگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن نہیں کرتا تو اس کی اطلاع سی سی پی او آفس کو براہ راست دی جا سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس میں مخبری کا نظام جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کا ہر افسر اور اہلکار اپنے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے بارے میں ایک مخبری کرنے کا پابند ہو گا۔ مخبری کو سی سی پی او آفس ڈائریکٹ مانیٹر کرے گا، مخبری کرنیوالے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او آفس میں جرائم پیشہ افراد کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انفارمیشن اکٹھی کی جائیں گی، جس کیلئےٹرپل ون نام کا ایک سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ تھانہ اگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن نہیں کرتا تو اس کی اطلاع سی سی پی او آفس کو براہ راست دی جا سکے گی۔ ٹرپل ون سافٹ ویئر کی مدد سے ہر پولیس اہلکار اپنے موبائل فون کی مدد سے انفارمیشن شیئر کر سکے گا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق لاہور پولیس کے ہر سپاہی سے افسر تک اپنے اپنے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے بارے میں بتانے کے پابند ہوں گے اور اطلاع دینے والے  کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 909482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909482/لاہور-پولیس-میں-مخبری-کے-نظام-کو-جدید-خطوط-پر-استوار-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org