QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے اب ان کی کمپنی چلنے والی نہیں ہے، ناصر شاہ

11 Jan 2021 15:49

وزیر اطلاعات سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جسے خان صاحب نے کچھ نہیں رکھنا تھا وہ اب داخلی معاملات سنبھال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کب تک اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نااہلی اور نالائقی میں سب کو ناک آوٹ کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جسے خان صاحب نے کچھ نہیں رکھنا تھا وہ اب داخلی معاملات سنبھال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کب تک اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالیں گے، ہفتے کا پہلا روز کپتان کے جھوٹے ترجمانوں کے کان کھینچنے کا دن ہوتا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کپتان آج پھر اپنی ناکام نکمی ٹیم کو سیاسی مخالفین پر الزامات لگانے کے نئے ہنر سکھائیں گے، پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے اب ان کی کمپنی چلنے والی نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 909485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909485/پی-ٹی-ا-ئی-کچھ-بھی-کرلے-اب-ان-کی-کمپنی-چلنے-والی-نہیں-ہے-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org