QR CodeQR Code

شاعر نصیر ترابی کراچی کے وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک

11 Jan 2021 16:00

نماز جنازہ میں ادبی شعبے سے منسلک شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مرحوم دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف شاعر نصیر ترابی مرحوم کی نماز جنازہ کراچی میں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کر دی گئی، ان کی تدفین وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے میں کر دی گئی۔ پاکستان میں صف اول کے معروف شاعر، دانشور اور محقق نصیر ترابی گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے، ان کے والد رشید ترابی بھی ملک کے مشہور ذاکر و خطیب تھے۔ نصیر ترابی نے پاکستان ٹیلیوژن کے کئی مشاعروں میں نظامت کے فرائض انجام دیئے، ان کا شمار صفِ اول کے اردو شعراء میں ہوتا ہے۔ ان کی نماز جنازہ میں ادبی شعبے سے منسلک شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مرحوم دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 909487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909487/شاعر-نصیر-ترابی-کراچی-کے-وادی-حسین-قبرستان-میں-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org