QR CodeQR Code

ترکی، 2021 کے لیے تعلیم کے شعبے کے بین الاقوامی اسکالرشپس کا اعلان

11 Jan 2021 16:13

صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں طالب علم اسکالر شپس کے لیے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نئے سال کے آغاز پر ترکی نے 2021 کے لیے تعلیم کے شعبے کے بین الاقوامی اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔ ترک یونیورسٹیز میں بیرون ملک مقیم ترکوں اور دیگر طالب علموں کے لیے بین الاقوامی اسکالر شپس پروگرام شروع ہو گیا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں طالب علم اسکالر شپس کے لیے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ یہ اسکالر شپس ترکی کی تمام بڑی اور بین الاقوامی شہرت کی حامل یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے کھولی گئی ہیں۔ ان یونیورسٹیز میں انڈر گریجویٹ، گریجویٹس، ریسرچ اور مختلف لینگویجز میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترکی کی تمام یونیورسٹیز میں اسکالر شپس حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20فروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 909492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909492/ترکی-2021-کے-لیے-تعلیم-شعبے-بین-الاقوامی-اسکالرشپس-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org