QR CodeQR Code

ہمیں ایک دہائی سے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے

آرمی چیف رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے، جنرل بابر افتخار

11 Jan 2021 16:28

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بولنے والوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان میں صداقت نہیں، پی ڈی ایم کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں، راولپنڈی آی والوں کو چائے پانی پلائیں گے، پاک فوج کا مورال ہائی، اپنا کام کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی خطرات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، بھارت نہیں چاہتا پاکستان پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایک دہائی سے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، رواں سال کورونا، معیشت، سکیورٹی مسائل کا سامنا رہا، کورونا صورتحال نے معاشی و غذائی صورتحال کو خطرے میں ڈال دیا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بولنے والوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان میں صداقت نہیں، پی ڈی ایم کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں، راولپنڈی آنے والوں کو چائے پانی پلائیں گے، پاک فوج کا مورال ہائی، اپنا کام کر رہی ہے، آرمی چیف رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے۔ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اندرونی و بیرونی خطرات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، دہشتگردی کیخلاف کامیاب آپریشن کیے گئے.

انکا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد میں 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد آپریشن کیے، دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے سکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی، آج تمام قبائلی علاقے خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی میں 95 فیصد کمی آئی، کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی، کراچی کا کرائم انڈیکس چھٹے نمبر پر تھا، اب 103 پر ہے، سرحدی علاقے میں دہشتگردی 55 فیصد کم ہوگئی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے، بھارت کیخلاف ای یو ڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے شواہد سامنے آچکے، 70 سے زائد ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کی گئیں۔

جعلی نیٹ ورک میں جعلی این جی اوز بھی شامل تھیں، فیک این جی اوز کے ذریعے پاکستان کیخلاف سیمینار کیے گئے، جعلی نیٹ ورک شری واستو گروپ چلا رہا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت نے اقلیتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کے محاذ پر اپنی جارحیت کو چھپایا، دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ہمیں بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سامنا ہے، بھارت نہیں چاہتا پاکستان پر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، مشرقی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا، بھارتی افواج دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، پاک فوج نے بھارتی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا، بھارت نے 2019ء میں سب سے زیادہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔


خبر کا کوڈ: 909499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909499/آرمی-چیف-رواں-ہفتے-کوئٹہ-جائیں-گے-جنرل-بابر-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org