0
Monday 11 Jan 2021 17:05

پی ڈی ایم اب صرف پھنکار سکتی ہے، کاٹ نہیں سکتی، فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم اب صرف پھنکار سکتی ہے، کاٹ نہیں سکتی، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے مالاکنڈ جلسے پر کہا کہ پی ڈی ایم اب صرف پھنکار سکتی ہے، کاٹ نہیں سکتی۔ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری نے پی ڈی ایم کا ڈنگ اور زہر نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والوں کو سرد عوامی رویے نے ٹھنڈا کر دیا ہے۔ فیاض چوہان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب اپوزیشن ضمنی و سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے اعلانات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش