QR CodeQR Code

بےنظیر مزدور کارڈ ‌کا اجراء، سندھ حکومت نے مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

11 Jan 2021 17:56

سندھ پہلا صوبہ ہوگا جو رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو خصوصی کارڈ کا اجراء کریگا، پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو بےنظیر کارڈ ملیں گے، کارڈ کے ذریعے صنعتی ورکرز کو مفت علاج، تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے رواں ماہ سے بےنظیر مزدور کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا، کارڈ کے ذریعے صنعتی ورکرز کو مفت علاج، تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں صنعتی مزدوروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، سندھ حکومت نے رواں ماہ سے بےنظیر مزدور کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا، پہلی مرتبہ تمام سہولتیں اور مراعات صنعتی مزدوروں کو ملیں گی۔ سندھ پہلا صوبہ ہوگا جو رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو خصوصی کارڈ کا اجراء کرے گا۔

پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو بےنظیر کارڈ ملیں گے، کارڈ کے ذریعے صنعتی ورکرز کو مفت علاج، تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی۔ سندھ حکومت نے بےنظیر مزدور کارڈ کے لئے ایک ارب رقم نادرا کو فراہم کر دی ہے، بےنظیر مزدور کارڈ کے اجراء سے محکمہ لیبر میں جعلسازی کا بھی خاتمہ ہوسکے گا۔ نادرا کے ذریعے بےنظیر مزدور کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے، تمام صنعتی مزدوروں کا ریکارڈ نادرا کے ذریعے محفوظ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 909519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909519/بےنظیر-مزدور-کارڈ-کا-اجراء-سندھ-حکومت-نے-مزدوروں-کو-بڑی-خوشخبری-سنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org