0
Monday 11 Jan 2021 18:13

احسن اقبال کا شہزاد اکبر کو کرپشن ثابت کرنیکا چیلنج

احسن اقبال کا شہزاد اکبر کو کرپشن ثابت کرنیکا چیلنج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو کرپشن ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ شہزاد اکبر صاحب آپ دھیلے کی کرپشن ثابت کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جھوٹ ایک ایک کرکے باہر آرہے ہیں، انہوں نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم متحد اور اپنے مطالبات پر قائم ہے، مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزہراعظم نے اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں کیا، 400 سے زائد استعفے آگئے تو پورا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی 4 گنا بڑھ گئی، بجلی کا بحران سر اٹھا رہا ہے اور ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ سے ثابت کر دیں کہ حکومت اپنا اعتماد کھوچکی ہے، ملک حقیقی تبدیلی چاہتا ہے، ہمارے دور حکومت میں جتنی ترقی ہوئی، اُتنی کبھی بھی نہیں ہوئی۔ دوران گفتگو لیگی رہنماء نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اُن پر لگے الزامات کا از خود نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 909523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش