0
Monday 11 Jan 2021 21:23

5 اگست 2019ء کے فیصلوں سے صُلح کرنا مشکل ہے، عمر عبداللہ

5 اگست 2019ء کے فیصلوں سے صُلح کرنا مشکل ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور مبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ اس سوال سے جدوجہد کر رہے ہیں کہ کیا انہیں سیاست میں آگے بھی رہنا چاہیئے یا نہیں، جبکہ ان کے پاس اس سوال کا کوئی آسان جواب نہیں ہے اور ان کے دل میں بہت سارے شبہات ہیں۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ میرے دل میں ایک سوال گشت کر رہا ہے کہ کیا میں مجھے آگے سیاست میں رہنا چاہئیے یا نہیں اور اس سوال کا ان کے پاس آسان جواب نہیں ہے اور یہ سوال آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا 5 اگست کو جموں و کشمیر کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اس سے صلح کرنا آسان نہیں ہے۔

عمر عبداللہ ایک معروف قومی نیوز پوٹل کے ساتھ انٹرویو دے رہے تھے، جس دوران انہوں اس بات کا ذکر کیا۔ انہوں کہا کہ اس سوال  کا کوئی آسان جواب نہیں ہے میرے پاس۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کے ساتھ جو کچھ ہوا، اُسے صلح کرنا آسان نہیں ہے جب مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ دو مرکزی خطوں میں تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے موجودہ صورتحال میں بہت مشکل لگ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 909527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش