QR CodeQR Code

ترک وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے، دفتر خارجہ

11 Jan 2021 18:28

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترک وزیر خارجہ کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میولت چاواشولو، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولت چاواشولو وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بروز منگل مورخہ 12 جنوری کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترک وزیر خارجہ کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میولت چاواشولو، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک، ترک وزرائے خارجہ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اڑھائی سال میں ترک وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے، جو اس بات کو ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دیرینہ تاریخی، ثقافتی تعلقات باہمی اعتماد اور وقار پر قائم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 909529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909529/ترک-وزیر-خارجہ-تین-روزہ-دورے-پر-منگل-کو-اسلام-آباد-پہنچیں-گے-دفتر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org