0
Monday 11 Jan 2021 20:40

جے یو آئی (ف) کے ایک اور رہنماء نے پارٹی چھوڑی دی

جے یو آئی (ف) کے ایک اور رہنماء نے پارٹی چھوڑی دی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے ایک اور رہنماء نے مولانا فضل الرحمان سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر ابرار تنولی نے جے یو آئی کو خیر باد کہتے ہوئے اعلان کیا کہ مشاورت کے بعد دوسری جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ سابق صوبائی وزیر ابرار تنولی نے جے یو آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ ابرار تنولی کا کہنا ہے کہ ابھی کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔ وقت آنے پر ورکرز کی مشاورت سے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا۔ جے یو آئی (ف) کے سابق رہنماء مولانا شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو جے یو آئی (ف) سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم کبھی جے یو آئی (ف) یا فضل الرحمان گروپ کا حصہ نہیں رہے، ہم ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کے دستور کے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 909549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش