QR CodeQR Code

خبردار، پولیس کی وردی میں ڈکیت گروپ سے ہوشیار رہیں، ڈیرہ پولیس

11 Jan 2021 22:12

پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ شہر میں ایک ڈکیت گروہ سرگرم ہے جو کہ پولیس یا کسی اور ادارے کی وردی میں آکر شہریوں کو لوٹ رہا ہے لہذا ایسے کسی بھی گروہ سے عوام ہوشیار رہیں اور بناء تصدیق کے کسی بھی پولیس پارٹی کے سامنے گھر کا دروازہ مت کھولیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد گزشتہ روز پولیس کی جانب سے عوام الناس کے نام پیغام جاری کیا گیا۔ اس پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ شہر میں ایک ڈکیت گروہ سرگرم ہے جو کہ پولیس یا کسی اور ادارے کی وردی میں آکر شہریوں کو لوٹ رہا ہے لہذا ایسے کسی بھی گروہ سے عوام ہوشیار رہیں اور بناء تصدیق کے کسی بھی پولیس پارٹی کے سامنے گھر کا دروازہ مت کھولیں۔ اس پیغام کے ساتھ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز اور محرر کے فون و موبائل نمبرز جاری کئے گئے اور عوام سے کہا گیا کہ ایسی کسی بھی صورت میں فوری طور پر ان نمبرز پہ اطلاع کریں۔ قبل از سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ گروپس میں ایک وائس کال میسج شیئر کیا گیا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ وائس میسج آر پی او کی طرف سے پولیس افسران کو جاری کیا گیا ہے۔ وائس میسج میں پولیس افسران کو کہا گیا ہے کہ اپنے علاقے میں ایسے گروہ کے خلاف عوام کو خبردار کریں کہ جو پولیس کی یونیفارم میں شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر ڈکیتیاں کر رہا ہے۔ ڈی آئی خان کے تمام تھانوں کی جانب سے باقاعدہ طور پر انتباہ جاری ہونے کے بعد آج ڈی پی او دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ محض افواہ تھی، شہری اس افواہ پہ کان نہ دھریں۔ عوام پریشان ہیں کہ پولیس کے کس بیان کو سنجیدہ لیں۔ یہ صورتحال اس تناظر شدید تشویشناک ہے کہ محض افواہ کی بنیاد پہ تمام تھانوں کا عملہ عوام کے نام ایسے پیغام نشر کرکے خوف و ہراس کی فضا قائم کرے۔


خبر کا کوڈ: 909560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909560/خبردار-پولیس-کی-وردی-میں-ڈکیت-گروپ-سے-ہوشیار-رہیں-ڈیرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org