QR CodeQR Code

بجلی کی قیمت میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ

11 Jan 2021 22:26

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرادیا گیا ہے، اور حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، جب کہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے 29 پیسے اور نومبر کے لئے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 909566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909566/بجلی-کی-قیمت-میں-1-روپے-6-پیسے-فی-یونٹ-کا-مزید-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org