0
Monday 11 Jan 2021 22:27

سانحہ مچھ پر وزیراعظم عمران خان کا رویہ ناقابل فہم رہا، اکرام اللہ دھاریجو

سانحہ مچھ پر وزیراعظم عمران خان کا رویہ ناقابل فہم رہا، اکرام اللہ دھاریجو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ ملک میں ہر قسم کے بحران بشمول مہنگائی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے تانے بانے وفاقی کابینہ میں موجود افراد سے ملتے ہیں، سانحہ مچھ پر وزیراعظم کی بےحسی نے پوری قوم کو دکھی کردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ مچھ پر وزیراعظم عمران خان کا رویہ ناقابل فہم رہا اور عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے کوئٹہ نہ جانے کی ضد کیوں پکڑ لی تھی۔ صوبائی وزیر نے اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام ہمدردیاں سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ وہ عوام اور ملک کو نااہل وفاقی حکومت اور اس کی ناقص پالیسیوں سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں، صنعت کاروں کو گیس اور بجلی نہیں مل رہی، غرض ہر شخص پریشان ہے سوائے وفاقی وزراء، مشیران اور ترجمانوں کے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو زمینی حقائق کا اندازہ ہی نہیں ہے، وہ بلوچستان کے مسائل کا ذمہ دار سرداروں کو قرار دیتے ہیں جبکہ ان کی اپنی ہی حکومت میں کئی سردار موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش