0
Monday 11 Jan 2021 22:53

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مچھ واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور مچھ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت ہوئی اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی گفتگو کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 909569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش