QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کی لیڈر شپ اور جلسے بری طرح پٹ چکے ہیں، شوکت یوسفزئی

11 Jan 2021 23:01

خیبر پختونخوا کے وزیر کا کہنا تھا کہ جمہوری ممالک میں آزاد صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، لیکن لوٹ مار کرنے والوں کی نشان دہی پر اے آر وائی نیوز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کے غنڈوں کی اے آر وائی نیوز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ آزادی صحافت کی بات کرنے والے خود تنقید برداشت نہیں کر سکتے، پی ڈی ایم والے صحافیوں کو اپنی گندی سیاست میں نہ گھسیٹیں، وہ حوصلہ اور ہمت پیدا کریں اور اصل حقیقت تسلیم کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ اور جلسے بری طرح پٹ چکے ہیں، لیکن جلسوں کی حقیقت بتانے پر انہیں برا لگتا ہے، شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا جمہوری ممالک میں آزاد صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، لیکن لوٹ مار کرنے والوں کی نشان دہی پر اے آر وائی نیوز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آج خیبر پختون خوا کے ضلع مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں کارکنوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملہ کر کے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا، مشتعل افراد نے عملے کو زد و کوب کیا، اور ڈی ایس این جی وین پر پتھر پھینکے اور ڈنڈے برسائے۔


خبر کا کوڈ: 909571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909571/پی-ڈی-ایم-کی-لیڈر-شپ-اور-جلسے-بری-طرح-پٹ-چکے-ہیں-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org