0
Monday 11 Jan 2021 23:51

پنجاب میں شدید دھند، حدنگاہ انتہائی کم، موٹر وے بند

پنجاب میں شدید دھند، حدنگاہ انتہائی کم، موٹر وے بند
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ تاحال برقرار ہے، انتطامیہ نے شہریوں کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچانے کیلیے موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کردیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 3، لاہور سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شورکوٹ تک بند رہے گی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی اور اوکاڑہ میں دھند کا راج ہے، گیمبر، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال، چیچہ وطنی میں بھی تاحد نگاہ دھند پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہ پر دھند والے علاقوں میں حدنگاہ 100 میٹر تک ہے، ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شہری غیرضروری سفر سے گریز اور اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ، پتوکی اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک متاثر ہورہا ہے، شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش