QR CodeQR Code

جو وردی کا وفادار نہیں، وہ فورس میں رہنے کا حق دار نہیں، غلام محمود ڈوگر

12 Jan 2021 08:44

سی سی پی او لاہور کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ انہیں شہریوں کی عزت کا تحفظ چاہیے، جرائم پیشہ عناصر سے تعلق رکھنے والے اور پشت پناہی کرنیوالے افسران اور اہلکاروں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔ اس موقع پر غلام محمود ڈوگر نے کالے شیشوں والی گاڑیوں، اشتہاری مجرمان اور قبضہ گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائیوں کا بھی حکم دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ جو وردی کا وفادار نہیں، وہ فورس میں رہنے کا حق دار نہیں، جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنیوالے پولیس افسران اور اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا اچھا یا بُرا کام پوری فورس کی نمائندگی کرتا ہے، اگر وہ حق اور سچ کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے تو خسارے میں رہیں گے۔ سی سی پی او نے کہا کہ انہیں شہریوں کی عزت کا تحفظ چاہیے، جرائم پیشہ عناصر سے تعلق رکھنے والے اور پشت پناہی کرنیوالے افسران اور اہلکاروں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔

اس موقع پر غلام محمود ڈوگر نے کالے شیشوں والی گاڑیوں، اشتہاری مجرمان اور قبضہ گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائیوں کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی سکیورٹی حسن رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی اور ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری سمیت دیگر افسران، ایس پیز، ڈی ایس پیز، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشن نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 909603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909603/جو-وردی-کا-وفادار-نہیں-وہ-فورس-میں-رہنے-حق-دار-غلام-محمود-ڈوگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org