0
Tuesday 12 Jan 2021 11:43

ری پبلیکنز نے ٹرمپ کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرارداد رکوا دی

ری پبلیکنز نے ٹرمپ کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرارداد رکوا دی
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرارداد ری پبلیکنز نے رکوا دی۔ امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ہاؤس میں ووٹنگ آج ہو گی اور نائب صدر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مواخذے کی قرارداد لائی جائے گی اور ٹرمپ مواخذے کی کارروائی بدھ سے شروع ہونے کا امکان  ہے۔  دوسری جانب اوول آفس میں ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کی ملاقات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار ہیں۔ ڈیموکریٹس نے قرارداد میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ایوان پر حملہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 909623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش