QR CodeQR Code

جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر مسلح احتجاج کا خدشہ، دس ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیےجائیں گے

12 Jan 2021 12:07

موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بات ٹوئٹر پر کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل ہل پر پرتشدد احتجاج کے بعد نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر بھی مسلح احتجاج کا خدشہ ہے۔ ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن سمیت امریکہ کی پچاس ریاستوں میں احتجاج ہو سکتا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر 20 جنوری حلف اٹھائیں گے۔ جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل دس ہزار نیشنل گارڈز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بات ٹوئٹر پر کی تھی۔

خیال رہے کہ بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کیلئے بلائے گئے کانگرس کے اجلاس والے دن بھی امریکہ میں ہنگامے ہوئے تھے اور مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی میں4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی ہیڈکواٹرز سے 2 بم بھی برآمد ہوئے ہیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں سیکیورٹی سخت  اور امریکی نائب صدرمائیک پنس کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے سبب کانگریس کا اجلاس کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں حالات کنٹرول کرنے کے بعد بائیڈن کی الیکشن2020 میں فتح کی توثیق کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 909626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909626/جوبائیڈن-کی-حلف-برداری-تقریب-کے-موقع-پر-مسلح-احتجاج-کا-خدشہ-دس-ہزار-نیشنل-گارڈز-تعینات-کیےجائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org