QR CodeQR Code

وزیراعظم پہلے دن کوئٹہ جانا چاہتے تھے لیکن حالات نہیں تھے، شیخ رشید

12 Jan 2021 12:17

نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نے کہا کہ مولانا راولپنڈی نہیں، کمپنی کی مشہوری کیلئےاسلام آباد آئیں گے، پی ڈی ایم  نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون کے بھی ہاتھ ہیں، ن سے ش نکلنے کی بات پر قائم ہوں، شہباز شریف اور مریم نواز کی سیاست ایک پیج پر نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت چھوڑ دے گا لیکن این آر او نہیں دے گا، یہ لوگ کہیں بھی معاملات طے کر لیں، فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمدعلی درانی عمران خان کے کہنے پر نہیں ملاقاتیں کر رہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا راولپنڈی نہیں، کمپنی کی مشہوری کیلئےاسلام آباد آئیں گے، پی ڈی ایم  نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون کے بھی ہاتھ ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ن سے ش نکلنے کی بات پر قائم ہوں، شہبازشریف اور مریم نواز کی سیاست ایک پیج پر نہیں، استعفوں کا وقت آنے دیں، ن میں سے ش نکلے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عثمان بزدار نے شہباز شریف کی طرح کھانچے نہیں مارے، تھوڑی اکثریت سے پنجاب میں عثمان بزدار نے ڈھائی سال پورے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ڈھائی سال میں ڈرائیونگ کی اور 11 لوگوں کو فٹ پاتھ پر لگایا ہوا ہے، عمران خان اور عثمان بزدار اکٹھے ہیں، دونوں 5 سال پورے کریں گے۔ سانحہ مچھ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پہلے دن کوئٹہ جانا چاہتے تھے لیکن حالات نہیں تھے، عمران خان کا بلیک میلنگ کا بیان پی ڈی ایم کے بارے میں تھا۔


خبر کا کوڈ: 909630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909630/وزیراعظم-پہلے-دن-کوئٹہ-جانا-چاہتے-تھے-لیکن-حالات-نہیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org