QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سانحہ مچھ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

12 Jan 2021 12:29

قرارداد میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے سانحہ مچھ کے خلاف مذمتی قرار داد متقفہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سانحہ مچھ کے خلاف قرارداد حکومتی اور اپوزیشن ممبران کی جانب سے مشترکہ طور پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں  اور ان واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 909635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909635/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-میں-سانحہ-مچھ-کے-خلاف-مذمتی-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org