QR CodeQR Code

کراچی، نیوی افسر کے قتل کیس میں 2 داعشیوں کو عمر قید

12 Jan 2021 12:38

ذرائع کے مطابق ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن اور طاہر حسین منہاس عرف سائیں کراچی میں پاک بحریہ کے کیپٹن احمد کے قتل اور ان کی غیرملکی اہلیہ کو زخمی کرنے میں قصوروار پائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 2013ء میں پاک بحریہ کے افسر کے قتل سے متعلق کیس میں دہشت گرد گروپ داعش کے 2 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن اور طاہر حسین منہاس عرف سائیں کراچی میں پاک بحریہ کے کیپٹن احمد کے قتل اور ان کی غیرملکی اہلیہ کو زخمی کرنے میں قصوروار پائے گئے۔ اے ٹی سی 8 کے جج نے دونوں فریقین کے حتمی دلائل اور ثبوتوں کو ریکارڈ کرانے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ دونوں ملزمان جنہیں 2015ء کے صفورا گوٹھ بس حملے کیس میں فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی جا چکی ہیں انہیں جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ مزید جج نے دونوں ملزمان پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جسے ادا نہ کرنے کی صورت میں سعد عزیز کو 6 ماہ جبکہ طاہر حسین منہاس کو 3 ماہ کی اضافہ سزا کاٹنی ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 4 ستمبر 2013ء کو 40 سالہ کیپٹن احمد اپنی سویڈش اہلیہ کے ساتھ کار میں سفر کر رہے تھے کہ جب ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا، اس دوران احمد جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کی اہلیہ کو بھی گولی لگی لیکن وہ بچ گئیں۔


خبر کا کوڈ: 909637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909637/کراچی-نیوی-افسر-کے-قتل-کیس-میں-2-داعشیوں-کو-عمر-قید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org