0
Tuesday 12 Jan 2021 12:59

فوج کے سیاسی عدم مداخلت کے بیان پر اپوزیشن کا خیر مقدم

فوج کے سیاسی عدم مداخلت کے بیان پر اپوزیشن کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں کو مستقبل میں دہرایا نہیں جانا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم مسلسل قوم کو گمراہ کرتے رہے کہ پی ڈی ایم فوج سے کہہ رہی کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹو، فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا اپوزیشن سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، جب کوئی چینل ہی نہیں تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ تختہ الٹیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود فریبی کا شکار ہیں، یہ پاکستان تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان تحریک جھوٹ کی حکومت ہے، جھوٹ کارپوریشن کے چیئرمین عمران نیازی اور مینجنگ ڈائریکٹر شہزاد اکبر ہیں، عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی عدم مداخلت کی بات کرنا مثبت اقدام ہے، لیکن صرف بیانات کافی نہیں ہیں، عملی طور پر بھی یہ عزم نظر آنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 909641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
میچ شروع
25 Jan 2021
ہماری پیشکش