QR CodeQR Code

فوج کے سیاسی عدم مداخلت کے بیان پر اپوزیشن کا خیر مقدم

12 Jan 2021 12:59

نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں احسن اقبال  کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں کو مستقبل میں دہرایا نہیں جانا چاہیے، وزیراعظم مسلسل قوم کو گمراہ کرتے رہے کہ پی ڈی ایم فوج سے کہہ رہی کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹو، جب کوئی چینل ہی نہیں تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ تختہ الٹیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں کو مستقبل میں دہرایا نہیں جانا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم مسلسل قوم کو گمراہ کرتے رہے کہ پی ڈی ایم فوج سے کہہ رہی کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹو، فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا اپوزیشن سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، جب کوئی چینل ہی نہیں تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ تختہ الٹیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود فریبی کا شکار ہیں، یہ پاکستان تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان تحریک جھوٹ کی حکومت ہے، جھوٹ کارپوریشن کے چیئرمین عمران نیازی اور مینجنگ ڈائریکٹر شہزاد اکبر ہیں، عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی عدم مداخلت کی بات کرنا مثبت اقدام ہے، لیکن صرف بیانات کافی نہیں ہیں، عملی طور پر بھی یہ عزم نظر آنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 909641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909641/فوج-کے-سیاسی-عدم-مداخلت-بیان-پر-اپوزیشن-کا-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org