QR CodeQR Code

کراچی کو قتل و غارت گری سے نکالنے میں اہم رول نوجوانوں نے ادا کیا، مصطفیٰ کمال

12 Jan 2021 16:05

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی کا کہنا ہے کہ کراچی کی ووٹرز لسٹ میں ووٹرز زیادہ ہیں اور بندے کم ہیں، ہمارے ساتھ یہ سلوک نہ کیا جائے، یہ پوری نسل کو مارنے والی دہشت گردی ہے، یہ وقت کے حکمراں دہشت گرد کہلائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ مردم شماری میں کراچی کے 70 لاکھ کے قریب لوگ کم گنے گئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 جنوری کو مردم شماری سے متعلق ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر میں 25 سال ’را‘ کے ایجنٹوں کا تسلط رہا، آج یہاں ’را‘ کا تسلط ختم ہوا ہے، آج یہاں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا ہے کہ اس کراچی شہر کو قتل و غارت گری سے نکالنے میں اہم رول نوجوانوں نے ادا کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کی ووٹرز لسٹ میں ووٹرز زیادہ ہیں اور بندے کم ہیں، ہمارے ساتھ یہ سلوک نہ کیا جائے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ یہ پوری نسل کو مارنے والی دہشت گردی ہے، یہ وقت کے حکمراں دہشت گرد کہلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 909668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909668/کراچی-کو-قتل-غارت-گری-سے-نکالنے-میں-اہم-رول-نوجوانوں-نے-ادا-کیا-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org