QR CodeQR Code

لانگ مارچ ہمیشہ اسلام آباد کی طرف ہوتا ہے اور وہی ہوگا، ناصر حسین شاہ

12 Jan 2021 16:17

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو واضح کرچکے ہیں کہ مارچ اسلام آباد کی طرف ہوگا، پی ٹی آئی کے ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی خود کچھ نہیں کررہی، سندھ حکومت کے کام کرنے سے ان کو تکلیف ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا حالیہ ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گڈو تھرمل کا بریک ڈاؤن ہوا تو اس کا اثر پورے ملک پر کیسے ہوا؟ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دعوے کرنے والے ہر فیلڈ میں ناکام ہوچکے ہیں، لانگ مارچ ہمیشہ اسلام آباد کی طرف ہوتا ہے اور وہی ہوگا، بلاول بھٹو واضح کرچکے ہیں کہ مارچ اسلام آباد کی طرف ہوگا۔

ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب ہے، آصف زرداری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی خود کچھ نہیں کررہی، سندھ حکومت کے کام کرنے سے ان کو تکلیف ہوتی ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ایک ادارہ دکھا دیں جہاں لیور ٹرانسپلانٹ کا مفت علاج ہوتا ہو۔


خبر کا کوڈ: 909674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909674/لانگ-مارچ-ہمیشہ-اسلام-آباد-کی-طرف-ہوتا-ہے-اور-وہی-ہوگا-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org