0
Tuesday 12 Jan 2021 17:44

کراچی، برنس روڈ کی تاریخی عمارتیں ڈی کلر کرنے کا فیصلہ

کراچی، برنس روڈ کی تاریخی عمارتیں ڈی کلر کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مہشور برنس روڈ پر بنی ہوئی عمارتوں کو ایک پھر ڈی کلر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برنس روڈ کو باقائدہ فوڈ اسٹریٹ بنانے کے لئے تاریخی عمارتوں پر کئے گئے رنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس روڈ پر 40 کے قریب تاریخی عمارت موجود ہیں جن پر رنگ و روغن کرنا سندھ ورثہ بحالی ایکٹ 1994ء کی خلاف ورزی ہے۔ تاریخی عمارتوں پر رنگ کرکے ان کو خوبصورت بنایا گیا تھا لیکن اس سے تاریخی عمارتوں کی اہمیت ختم ہوگئی۔

انتظامیہ نے تاریخی عمارتوں کو ڈی کلر کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی خلاف قانون تاریخی ورثے پر رنگ و روغن کرنے کا معاملے دیکھے گی۔ کمیٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آرکیالاجی کی سربراہی میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے کہا کہ ہیریٹیج بلڈنگز پر سول سوسائٹی نے بغیر اجازت کے رنگ کیا تھا، جسے ڈی کلر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برنس روڈ پر واقع ان تاریخی عمارتوں کو ڈی کلر کرنے کا کام فوری طور پر شروع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 909687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش