1
0
Tuesday 12 Jan 2021 18:52

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور ضروری قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سابق دور حکومت میں بننے والے چار نئے اضلاع میں میونسپل وارڈ کی تقسیم اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر کارروائی آگے بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ زرائع کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات مارچ اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر زور دے رہے ہیں تاہم حکومت اور الیکشن کمیشن کی تیاریاں ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ اس وجہ سے توقع ہے کہ جون یا جولائی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ جی بی میں مشرف دور کے بعد سے اب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی سابق حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے دعوے کیے لیکن عملی طور پر دونوں حکومتیں ناکام رہیں۔
خبر کا کوڈ : 909700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عا میر شاہین
Pakistan
گلگت بلتستان کی موجودہ گورنمنٹ میں اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن کروائے، گلگت بلتستان کی تاریخ میں بلدیاتی الیکشن مشرف کے دور میں ہوئے تھے، اس کے بعد نون لیگ نے کروائے نہ پیپلز پارٹی نے اور موجودہ گورنمنٹ تو پی ٹی آئی کی ہے، یہ بھی نہیں کروا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید ایک نام کا وزیراعلیٰ ہے، اس کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اختیارات کہیں اور سے چل رہے ہیں تو برائے مہربانی اس وقت گلگت بلتستان کی عوام کے اندر ایک ناامیدی کی کیفیت ہے۔
ہماری پیشکش