QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں

12 Jan 2021 18:52

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور ضروری قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سابق دور حکومت میں بننے والے چار نئے اضلاع میں میونسپل وارڈ کی تقسیم اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر کارروائی آگے بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور ضروری قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سابق دور حکومت میں بننے والے چار نئے اضلاع میں میونسپل وارڈ کی تقسیم اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر کارروائی آگے بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ زرائع کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات مارچ اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر زور دے رہے ہیں تاہم حکومت اور الیکشن کمیشن کی تیاریاں ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ اس وجہ سے توقع ہے کہ جون یا جولائی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ جی بی میں مشرف دور کے بعد سے اب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی سابق حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے دعوے کیے لیکن عملی طور پر دونوں حکومتیں ناکام رہیں۔


خبر کا کوڈ: 909700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909700/گلگت-بلتستان-میں-بلدیاتی-انتخابات-کیلئے-تیاریاں-شروع-کر-دی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org