QR CodeQR Code

بھارتی کسان اب حکومت کے ارادے سمجھ چکے ہیں، راہل گاندھی

12 Jan 2021 20:57

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں کانگریس کی یوتھ اکائی نے منگل کو وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی رہائشگاہ کے باہر تھالی بجاکر مظاہرہ کیا


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے کسانوں کے مطالبات کے تعلق سے مودی حکومت کی نیت صاف نہیں ہے اور کسان اس کے ارادوں کو سمجھتے ہیں اس لئے حکومت کی انہیں سمجھانے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کسان جانتا ہے کہ انہیں الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس لئے وہ بھی اپنے مطالبات تسلیم کئے جانے کے بغیر گھر واپس جانے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی کسانوں کو ادھر ادھر کی باتوں میں الجھانے کی ہر کوشش رائیگاں ہے۔ ادھر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں کانگریس کی یوتھ اکائی نے منگل کو وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی رہائشگاہ کے باہر تھالی بجاکر مظاہرہ کیا اور حکومت سے کسانوں کے مطالبات پر غور کرکے زراعت سے متعلق تینوں قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 909705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909705/بھارتی-کسان-اب-حکومت-کے-ارادے-سمجھ-چکے-ہیں-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org