QR CodeQR Code

فوج پر انگلیاں اٹھانے کیبجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاست کیجائے، ثروت اعجاز قادری

12 Jan 2021 19:52

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عوام پہلے ہی مایوس ہیں، موجودہ حکومت سے بھی ابھی تک غریب عوام کو کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں ملا ہے، عوام آج پہلے سے زیادہ پریشان اور روزگار کیلئے پریشان حال ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک فوج پر انگلیاں اٹھانے والوں، عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاست کی بجائے حکومت کی باریاں لینے والوں نے جمہوریت کے بلند و بانگ دعوئے کئے، مگر عوام کو حقوق مہیا کئے اور نہ ہی مسائل کو حل کیا، فوج پر انگلیاں اٹھانے والے اگر عوامی خدمت کو شعار بنا لیتے، تو جمہوریت مستحکم ہو جاتی، دھاندلی کا شور ہر ادوار میں ہوا، مگر حکومت کی باریاں لینے والوں نے عوام سے کئے گئے وعدے کبھی پورے نہیں کئے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام پہلے ہی مایوس ہیں، موجودہ حکومت سے بھی ابھی تک غریب عوام کو کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں ملا ہے، عوام آج پہلے سے زیادہ پریشان اور روزگار کیلئے پریشان حال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بلیک آؤٹ تو برداشت ہو سکتا ہے، مگر عوامی مسائل کا حل نہ ہونا مایوس کن اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ معاشی بہتری کے دعوئے کی بجائے عوام کو آٹا، چینی ضرورت اشیاء سستی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی ہونا چاہیے تھی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں پیٹرول کی طرح ماہانہ سطح پر اضافہ ہو رہا ہے، جو غریب عوام کیلئے تکلیف دہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں کے جال بُن رہا ہے، ایک طرف کنٹرول لائن پر گولہ باری و فائرنگ معمول بن گئی، تو دوسری طرف دہشتگردی کے نئے نئے حربے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اور ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کا کردار مثالی ہے، ہمیں اپنے اداروں کا احترام اور سیاسی طور پر عوامی خدمت کو شعار بنانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 909713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909713/فوج-پر-انگلیاں-اٹھانے-کیبجائے-عوامی-مسائل-کے-حل-کیلئے-سیاست-کیجائے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org