0
Tuesday 12 Jan 2021 20:31

پاکستان کا دورہ انتہائی نازک وقت پر کیا، مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں، استاد کریم خلیلی

پاکستان کا دورہ انتہائی نازک وقت پر کیا، مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں، استاد کریم خلیلی
اسلام ٹائمز۔ حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا دورہ انتہائی نازک وقت پر کیا ہے، پاکستان کی جانب سے مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔ وہ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوچکا ہے، پہلے مذاکراتی دور میں قواعد و ضوابط پر معاہدہ طے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دور میں تمام دوست، علاقائی ممالک کی مدد اور تعاون شامل رہا، افغان عوام تنازع کا خاتمہ اور دیرپا امن چاہتے ہیں، افغانستان چار دہائیوں سے بحران سے گزر رہا ہے جسے ختم ہونا چاہیئے۔

استاد کریم خلیلی نے کہا کہ افغان قوم اور عالمی برادری افغانستان میں امن چاہتی ہے، پاکستان کا دورہ انتہائی نازک وقت پر کیا ہے، مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ سربراہ حزب وحدت اسلامی افغانستان استاد کریم خلیلی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ہے، انہوں نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی، جس میں آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اور اس کے اپنے بہترین مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 909722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش