QR CodeQR Code

عزیر بلوچ قتل کے ایک اور مقدمے میں بری

12 Jan 2021 20:41

ایک ہفتہ کے دوران عزیر بلوچ 4 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ کیس میں عزیر بلوچ سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ قتل کس نے کیا اس حوالے سے استغاثہ خاموش ہے۔ عزیر بلوچ کے وکیل کے مطابق قتل کے مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگسٹر عزیر بلوچ کو عدالت کی جانب سے عدم ثبوت پر قتل کے ایک اور مقدمہ میں بری کردیا گیا۔ منگل 12 جنوری کو سخت حفاظتی انتظامات میں ملزم عزیر بلوچ کو جوڈیشل کمپلیکس ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک ہفتہ کے دوران عزیر بلوچ 4 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ کیس میں عزیر بلوچ سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ قتل کس نے کیا اس حوالے سے استغاثہ خاموش ہے۔ عزیر بلوچ کے وکیل کے مطابق قتل کے مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ نامعلوم شہری کی لاش پولیس کو ملی لیکن مقتول کی کوئی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ قتل کی واردات 13 مارچ 2013ء کو کلری کے علاقے میں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 909723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909723/عزیر-بلوچ-قتل-کے-ایک-اور-مقدمے-میں-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org